Book Name:Azadi Kisay Kehtay Hain
(1) ایک ہزار د ن تک نیکیاں
جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
حضرتِ ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نےفرمایا : اس کوپڑھنے والے کے لئے 70فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ([1])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(حِلْم اور کرم فرمانے والے اللہ پاک کے سِوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، اللہ پاک ہے ، سات آسمانوں اور عظمت والے عرش کا ربّ)
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا ، گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([2])