Book Name:Azadi Kisay Kehtay Hain

ہائے بدمست گناہوں میں ہوئے اہلِ وطن       یاخُدا سب کو عطا نیک ہدایت فرما

بچہ بچہ ہو نمازی مرے پاکستاں کا   اور عطا جذبۂ پابندئ سُنت فرما

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

الحمد للہ! عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی بھی جشنِ آزادی مناتی ہے مگر دعوتِ اسلامی کا انداز نِرالا ہے ، الحمد للہ! جشنِ آزادی کے موقع پر مدنی قافلے سَفَر کرتے ہیں ، ہزاروں عاشقانِ رسول مدنی قافلوں میں سَفَر کر کے شہر شہر ، گاؤں گاؤں جا کر دینِ کی ، قرآن وسُنّت کی تبلیغ کرتے ہیں ، خود بھی نمازیں پڑھتے ہیں ، دوسروں کو بھی نمازوں کی دعوت دے کر مسجد میں لانے کی کوشش کرتے ہیں ، قرآنِ کریم کا ، سُنّتوں کا فیضان عام کرتے ہیں ، عشق رسول کی شمع دِلوں میں روشن کرنے کی کامیاب کوشش ہوتی ہے ، یُوں عاشقانِ رسول دین سیکھ کر ، دوسروں کو سکھا کر حقیقی غُلامانِ مصطفےٰ بننے کی کوشش کرتے اور دوسروں کو بھی اسی راہ کا مُسَافِر بناتے ہیں۔

 اے عاشقانِ رسول ! 14 اگست کو سرکاری چھٹی ہوتی ہے ، آپ بھی ذہن بنائیے ، حقیقی غُلامِ رسول بننے کے لئے ، تحریکِ آزادی کے شہیدوں کے اِیصالِ ثواب کے لئے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر کیجئے اور آزادی کی نعمت کا شکر ادا کیجئے۔

دِل کی حالت تبدیل ہو گئی

فیصل آباد (پنجاب ، پاکستان)  کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول  میں آنے سے پہلے میں بگڑے ہوئے کردار کا مالک تھا۔ جھوٹ ، غیبت ، چغلی ،