Book Name:Azadi Kisay Kehtay Hain
مُسَلَّط کر دی گئی ، اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :
ضُرِبَتْ عَلَیْهِمُ الذِّلَّةُ وَ الْمَسْكَنَةُۗ-وَ بَآءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِؕ (پارہ1 ، سورۃالبقرۃ : 61)
ترجمہ کنزُ العِرفان : ان پر ذلت اور غربت مسلط کر دی گئی اور وہ خدا کے غضب کے مستحق ہو گئے۔
بنی اسرائیل پر یہ ذِلّت کیوں مُسَلَّط کی گئی ، ان پر اللہ پاک کا غضب کیوں ہوا ، اس کا سبب بھی اللہ پاک نے ساتھ ہی بیان فرما دیا ، ارشاد ہوتا ہے :
ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّ كَانُوْا یَعْتَدُوْنَ۠(۶۱) (پارہ1 ، سورۃالبقرۃ : 61)
ترجمہ کنزُ العِرفان : یہ اس وجہ سے تھی کہ انہوں نے نافرمانی کی اور مسلسل سر کشی کر رہے تھے۔
جو کچھ ہیں وہ سب اپنے ہی ہاتھوں کے ہیں کرتوت شکوہ ہے زمانے کا نہ قسمت سے گلہ ہے
دیکھے ہیں یہ دِن اپنی ہی غفلت کی بدولت سچ ہے کہ بُرے کام کا انجام برا ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پاکستان اور تحریکِ آزادی کی مختصر تاریخ
پیارے اسلامی بھائیو! 2 دِن کے بعد ہمارا بھی یومِ آزادی ہے ، ہمارا پیار مُلْک “ اسلامی جمہوریہ پاکستان “ 14 اگست ، 1947ء کو آزاد ہوا یعنی ہمیں آزادی کی نعمت نصیب ہوئے 74 سال ہونے والے ہیں ، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بنی اسرائیل کی آزادی میں اور پاکستان کی آزادی میں زمین آسمان کا فرق ہے ، بنی اسرائیل کو فِرْعَون سے آزاد کروانے والے اللہ پاک کے نبی حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام تھے اور پاکستان کی آزادی کے لئے کوشش کرنے والے نبی نہیں تھے بلکہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے غُلام اور امامُ الانبیا ، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ماننے والے تھے ، کوئی بھی غیرِ نبی ہر گز ہرگز نبی کے