Book Name:Azadi Kisay Kehtay Hain
سے نجات*غم سے چھٹکارا*بلاؤں سے حفاظت*اور دُعا کی قبولیت وغیرہ کے وظائف شامل ہیں۔ آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّمنے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : حُضُور! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
“ تیل لگانا “ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
2فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : (1) : جو بغیر بسم اللہ پڑھے تیل لگائے تو 70شیاطین اس کے ساتھ شریک ہو جاتے ہیں ۔ ([2]) (2) : جب تم میں سے کوئی تیل لگائےتو بھنووں (یعنی اَبْروؤں )سے شروع کرے ، اس سے سَر کا دَرْدْدُور ہوتا ہے۔ ([3])
اے عاشقانِ رسول ! تیل لگانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے۔ *ہمارے نبی ، رسول ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ