Book Name:Sab Say Barh Kar Sakhi
اِخلاص کے ساتھ قرآن خوانی واجتماعِ ذِکر ونعت اورسُنَّتوں بھرے اجتماعات کے اِنْعِقاد پرخرچ کرتے ہیں ،مَساجد و مَدارس کی تعمیر میں حصّہ لیتے ہیں،درس وتدریس ،درسِ نظامی یعنی عالِم کورس کروانے میں مُعاوَنت کرتے ہیں، مثلاًمُدرسین کے مُشاہرے(Salary)،طلبہ کی کتابیں،طعام و قیام کے اَخْرَاجَات وغیرہ کو پورا کرنے میں اپنا حصہ شامل کرتے ہیں ،قرآنِ کریم(حفظ وناظرہ) کی تعلیم کو عام کرنے میں مدد کرتے ہیں ،مسجد کے اِنتظامی معاملات مثلاًبجلی اورسُوئی گیس کے بِل وغیرہ کی اَدائیگی کرتے یا اُس میں حصّہ لیتے ہیں۔دینِ اِسلام کی تروِیج و اِشاعت، سُنَّتوں کے اِحیاء ،نیکی کی دعوت کو عام کرنے کیلئے اللہ پاک کے دئیے ہوئے مال میں سےخرچ کرتے ہیں۔ مثلاً مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے غریب اسلامی بھائیوں کو زادِ سفر دے کر، سُنَّتوں بھرا دَرس دینے کی آرزُو رکھنے والے غریب اسلامی بھائیوں کوفیضانِ سُنَّت‘‘دِلا کر،اپنی دُکان، مارکیٹ،مسجد، محلّے،دَفْتر،کالج وغیرہ میں امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےاِصلاحی رسائل یا بیانات(میموری کارڈ وغیرہ)تقسیم کر کےاپنی رقم راہِ خُدا میں خرچ کرتے ہیں،اُن سب کے لیے خوشخبری ہے کہ اللہ پاک اُن کے مال کو بڑھائے گا اور اس کا ثواب 700 گُنا تک بڑھائے گا اور اِسی پر بس نہیں، بلکہ اِرشَادفرمایا جاتا ہے:
وَ اللّٰهُ یُضٰعِفُ لِمَنْ یَّشَآءُؕ- (پ۳،البقرة:۲۶۱)
ترجمۂ کنز العرفان:اور اللہ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لیے چاہے۔
آئیے! ترغیب کیلئے نبیِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جُود وعَطا کے مزید واقعات سُنتے ہیں تاکہ ہمیں بھی دِین کی تَرویج واِشاعت،مَساجدو مَدارس کی خدمت، مُسلمانوں کی مالی