Book Name:Sab Say Barh Kar Sakhi
طرف لے جاتی ہے۔ ([1])
(2)... سخی کی غَلَطی سے دَرْگُزر کرو ،کیونکہ جب بھی وہ لَغْزِش کرتا ہے تو اللہ پاک اس کاہاتھ پکڑ لیتا ہے([2])یعنیاللہ پاک اس کا مددگار ہوتاہے کہ اسے ہلاکت میں پڑنے سے خلاصی عطافرماتا ہے۔([3])
(3)... اَلْجَــنَّةُ دَارُالْاَسْخِیَآء یعنی جنَّت سخیوں کا گھر ہے۔([4])
(4)... سخی اللہ پاک سے قریب ہے ،جنَّت سے قریب ہے ،لوگوں سے قریب ہے، آگ سے دور ہے اور کنجوساللہ پاک سے دور ہے، جنَّت سے دور ہے،لوگوں سے دُور ہے،آگ کے قریب ہے اور جاہل سخی،اللہ پاک کے نزدیک بخیل عالِم سے بہتر ہے ۔ ([5])
(5)... اے انسان! اگر تم بچا مال خرچ کردو توتمہارے لئے اچھا ہے اور اگر اُسے روک رکھو تو تمہارے لئے بُرا ہے اور بَقَدْرِ ضرورت اپنے پاس رکھ لو تو تم پر مَلامت نہیں اور دینے میں اپنے عیال سے اِبْتدا کرو اور اُوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے ۔([6])
اس حدیث کی شرح میں مفسرِ قرآن،مُفْتی احمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں: یعنی اپنی ضَروریات سے بچا ہوا مال خَیْرات کردینا خُودتیرے لئے ہی مُفید ہے کہ اس سے
[1]… شعب الایمان ، باب فی الجودو السخاء ،۷/ ۴۳۴،حدیث :۱۰۸۷۵
[2]… شعب الایمان ، باب فی الجودو السخاء ،۷/ ۴۳۳، حدیث :۱۰۸۶۷
[3]… اتحاف السادة المتقین،۹/ ۷۲۵،ملخصاً
[4]… فردوس الاخبار،۱/ ۳۳۳،حدیث :۲۴۳۰
[5]… سنن الترمذی ، کتاب البروالصلة ، باب ماجاء فی السخاء،۳/ ۳۸۷ ،حدیث :۱۹۶۸ بتغیرقلیل
[6]… صحیح مسلم: کتاب الزکاۃ، الحدیث:۱۰۳۶،ص۵۱۶