Book Name:Farooq e Azam Ki Ray Ke Mutabiq Ayaat

میں آپ اپنے کردار میں واضِح تبدیلی خود محسوس فرمائیں گے۔ اللہ  پاک ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔

یومِ فارُوق منائیے!

پیارے اسلامی بھائیو! پہلی مُحَرَّمُ شریف کو یومِ فارُوقِ اعظم ہے، اس دِن آپ شہید ہوئے تھے، لہٰذا ٭نیک مؤمن، نہایت پختہ دِین والے، عظیمُ الشان صحابئ رسول، مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ، وزیرِ مصطفےٰ حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی یاد منائیے! ٭گھر میں ٭دفتر میں ٭دُکان پر ٭جہاں جہاں ہو سکے، آپ کے ایصالِ ثواب کا اہتمام فرمائیے! ٭ہو سکے تو شِیْرِینی بھی تقسیم کیجئے! ٭بَن پڑے تو مختصر سِی محفل کروا لیجئے! ٭گھر میں تو لازمی اہتمام فرمائیے! ٭سب گھر والوں کو جمع کر کے حضرت فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا ذِکْرِ خیر کیجئے! ٭ امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بہت پیارا رسالہ ہے: کراماتِ فاروقِ اعظم۔ یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب فرمائیے یا پھر دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈاؤنلوڈ کر لیجئے! یہ رسالہ گھروں میں پڑھ کر سُنائیے! اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! خُوب برکتیں نصیب ہوں گی۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نیک اعمال(Naik Amal) موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو!نیک بننے اور نیک اعمال میں اضافے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: نیک اعمال (Naik Amal) اس ایپلی کیشن میں اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اور طالب علموں کے