Book Name:Farooq e Azam Ki Ray Ke Mutabiq Ayaat

               (پارہ:18، المؤمنون ، 14)

جوسب سے بہتربنانے والاہے۔

آپ دیکھئے! اِس وقت سائنس نے کتنی ترقی کر لی ہے، خصوصًا میڈیکل سائنس نے تو بہت ہی ترقی کر لی ہے۔ اِس کے باوُجُود میڈیکل کی دُنیا میں اُتر کر دیکھیں؛ آپ کو کان کا ڈاکٹر الگ ملے گا، آنکھ کا ڈاکٹر الگ ہو گا، معدے اور جگر کا سپیشلسٹ الگ، گردوں کا ماہِر علیحدہ، دِل کا سپیشلسٹ الگ، غرض؛ ہر ہر عُضْو کا الگ الگ ڈاکٹر ہے، انہوں نے M.B.B.S کیا ہوتا ہے،مزہد کتنی کتنی ڈگریاں حاصِل کی جاتی ہیں پھر سپیشلسٹ بنتے ہیں، 16، 16، 20، 20 سال لگاتے ہیں صِرْف ایک عُضْو کو سمجھنے کے لئے۔ اس کے باوُجُود آپ دُنیا کے کسی بھی ماہِر ترین ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں، وہ ہزار قسم کی مہارتیں رکھنے کے باوُجُود ہاتھ ضرور کھڑے کرے گا۔ یعنی وہ یہ ضرور کہے گا کہ میں ابھی تک پُوری طرح اس عُضْو کو سمجھ نہیں پایا، ڈاکٹر جواب دیتے ہیں نا؛ دِل کا مسئلہ تھا، ڈاکٹر نے جواب دے دیا، کان کا مسئلہ ہوا، ڈاکٹر نے کہہ دیا: اب اس کان کا کچھ نہیں ہو سکتا۔ ڈاکٹر یُوں جواب دے کر اپنی بےبسی کا اِظْہار کر رہےہوتے ہیں نا؛ اس سے اندازا لگائیے!اللہ  پاک نے مٹی سے کیسا زبردست تَرِین انسان پیدا فرما دیا ہے۔ پِھر کیوں نہ کہیں:

فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِیْنَؕ(۱۴)  (پارہ:18،المؤمنون، 14)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان :  تو بڑی برکت والا ہے وہ اللہ  جوسب سے بہتربنانے والاہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تَوْرات شریف کے ساتھ موافقت

پیارے اسلامی بھائیو! حدیثِ پاک میں اِرشاد ہوا: اللہ  پاک نے حق فاروقِ اَعظم کی