Book Name:Farooq e Azam Ki Ray Ke Mutabiq Ayaat

لئے الگ، الگ رسائل موجود ہیں ٭اس کو6مختلف زبانوں ٭انگریزی ٭اردو ٭ہندی ٭بنگلہ٭ گجراتی اور ٭سندھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے ٭اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں ٭ہر سُوال کے نیچے 31 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے، اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم!اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا، خوبصُورت ہو جائے گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: محّرمُ الحرام میں گھروں کی صفائی ستھرائی کرنا جائزہے۔

وضاحت: عوام میں مشہور ہے کہ محرم کے مہینے میں گھروں کی صفائی ستھرائی، جھاڑو دینا وغیرہ جائز نہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہے، درست مسئلہ سماعت فرما لیجئے!کسی بھی مہینے میں گھروں کی صفائی ستھرائی کرنا منع نہیں،صفائی ستھرائی ہر مہینے، ہر دن جائز ہے، بلکہ حدیث پاک میں گھروں کو صاف ستھرا رکھنے کا مطلقاًحکم دیا گیا ہے،نبی کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ‌فَنَظِّفُوْا اَفْنِيَتَكُمْ وَسَاحَاتِكُمْ یعنی اپنے گھروں کے صحنوں کو صاف ستھرا رکھو!([1]) اللہ  پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر


 

 



[1]... مسند بزار، ،مسند سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ عنہ، جلد:3، صفحہ:320، حدیث:1114۔