Book Name:Farooq e Azam Ki Ray Ke Mutabiq Ayaat

آیتِ کریمہ سے ملنے والے سبق

پیارے اسلامی بھائیو! اِس آیتِ کریمہ سے کئی سیکھنے کے سبق ہمیں ملتے ہیں:

محبوبانِ خُدا سے محبّت ضروری ہے

سب سے پہلے تو دیکھئے! اِس آیتِ کریمہ میں صاف اور واضِح طور پر اِرشاد ہوا کہ جو اللہ  پاک کے رسولوں سے دُشمنی کرے، اُس کے فِرشتوں سے دُشمنی کرے، حضرت جبرائیل اور میکائیل علیہما السَّلام سے دُشمنی کرے، اللہ  پاک ایسے بےایمانوں کا دُشمن ہے۔

اس سے معلوم ہوا؛ جو اللہ  پاک کے مَحْبوب ہیں، جنہیں رَبِّ رحمٰن نے اپنا قُرْب عطا فرمایا ہے، اُن سے محبّت کرنا بھی ضروری ہے۔ جو اللہ  پاک کے مَحْبوب بندوں سے دُشمنی کرے گا، اللہ  پاک کا اس سے اِعْلانِ جنگ ہے۔

2 لوگوں سے اِعْلانِ جنگ

یہ بات بڑی یاد رکھنے کی ہے، 2 طرح کے لوگ ہیں، جن سے اللہ  پاک نے جنگ کا اِعْلان فرمایا ہے: (1):سُودی لین دین کرنے والا(2): اللہ  پاک کے ولیوں، اس کے دوستوں اور مَحْبوب بندوں سے بُغض رکھنے والا۔ ان دونوں سے اللہ  پاک کا اِعْلانِ جنگ ہے۔

٭ سُود خور سے اِعْلانِ جنگ؛ قرآنِ کریم میں ذکر ہوا، فرمایا:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۲۷۸) فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِه     ۚ              

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان :  اے ایمان والو! اگر تم ایمان والے ہو تواللہ  سے ڈرو اور جو سُودباقی رہ گیا ہے، اُسے چھوڑ دو، پھر اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو اللہ  اور اللہ  کے رسول کی طرف سے لڑائی