Book Name:Farooq e Azam Ki Ray Ke Mutabiq Ayaat

اچھا بولو یا چُپ رہو...!!

حدیثِ پاک میں ہے:

وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ‌فَلْيَقُلْ ‌خَيْرًا اَوْ ‌لِيَصْمُتْ

یعنی جو اللہ  پاک اور قیامت کے دن پر اِیمان رکھتا ہے، اُسے چاہئے کہ اچھا بولے یا چُپ رہے۔([1])

یعنی اچھا بولنایا چُپ رہنا ایمان کا تقاضا ہے۔ جو فضول بولتے رہتے ہیں، بولتے رہتے ہیں، جن کی زبان پر فلمی ایکٹرز کے ڈائیلاگ ہوتے ہیں، گانوں کے بَوْل ہوتے ہیں، یہ لوگ ایمان کے تقاضوں پر عَمَل نہیں کر رہے۔ جب ایمان کے تقاضوں پر عَمَل نہیں کریں گے، اچھا نہیں بولیں تو ظاہِر ہے ایمان کمزور ہو گا،ایمان کمزور ہو گیا تو باقی رہ کیا جائے گا...؟

سب سے خطرناک عُضْو

حدیثِ پاک میں ہے: ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ! آپ میرے لئے سب سے بڑا خطرہ کسے جانتے ہیں؟ آپ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے زبان کی طرف اِشارہ کر کے فرمایا: اِسے۔ ([2])

یعنی سب سے خطرناک عُضْو زبان ہے۔ ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: زبان کی وجہ سے لوگ گھسیٹ کر جہنّم میں ڈال دئیے جائیں گے۔ ([3])

الامان والحفیظ...!!اللہ  پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ کاش! ہمیں زبان کی


 

 



[1]... بخاری، کتاب الادب، باب اکرام الضیف و خدمت ایاہ بنفسہ، صفحہ:1522، حدیث:6135۔

[2]... موسوعہ ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت و آداب اللسان، جلد:7، صفحہ:29، حدیث:6۔

[3]... موسوعہ ابن ابی الدنیا، کتاب الصمت و آداب اللسان، جلد:7، صفحہ:30، حدیث:7۔