Book Name:Adhoora Iman
صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:تو کیا تم اللہ کے بعض احکامات کو مانتے ہو اور بعض سے اِنکار کرتے ہو؟ تو جو تم میں ایسا کرے، اُس کا بدلہ دُنیوی زندگی میں ذِلّت و رُسوائی کے سِوا اَور کیا ہے اور قیامت کے دِن اُنہیں شدید ترین عذاب کی طرف لَوٹایا جائے گا اور اللہ تمہارے اَعمال سے بے خبر نہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ: 1، سُورۂ بقرہ، آیت: 85 کا کچھ حصَّہ سُننے کی سَعَادت حاصِل کی، آیت:84 اور 85 میں بنی اِسرائیل کی ایک بڑی خطرناک بیماری کا ذِکْر کیا گیا ہے۔ آئیے! پہلے آیتِ کریمہ کا پسِ منظر سمجھتے ہیں، پِھر آیتِ کریمہ سمجھنے اور اُس سے ملنے والے سبق سیکھنے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔
واقعہ یُوں ہے کہ تَورات شریف میں یہود سے 3باتوں کا وعدہ لیا گیا تھا:
(1):تم آپس میں ایک دُوسرے کو قتل نہیں کرو گے (2):ایک دُوسرے کو جِلاوَطن نہیں کرو گے (یعنی گھروں سے نہیں نکالو گے) (3):تم میں سے کوئی شخص قید ہو جائے یا غُلام بنا لیا جائے تو اُسے خرید کر آزاد کر دیا کرو گے۔
یہ تینوں حکم یہود کے آپس میں اِتّفاق اور اِتّحاد سے مُتَعلِّق تھے، اُن میں باہَم بھائی چارے