Book Name:Adhoora Iman

اُس نے بتایا کہ حکیم سُودِی لَیْن دَین کیا کرتا تھا۔ اسی وجہ سے اُس کا اَنجام اِتنا بھیانک ہوا۔([1])

اللہ پاک کی پناہ...!! دیکھئے! یہ حکیم نمازی تھا، وِرْد وَظیفے پڑھنے والا تھا مگر سُود بھی کھاتا تھا، کتنا بھیانک اَنجام ہوا۔ اب جو لوگ *نماز پڑھتے ہیں، داڑھی نہیں رکھتے *داڑھی رکھ لیتے ہیں، نماز نہیں پڑھتے *تِلاوت کا پکّا معمول ہے مگر جُھوٹ دَبَا کر بَولتے ہیں *روزے پُورے رکھتے ہیں مگر فلمیں، ڈرامے دیکھنے سے باز نہیں آتے، غرض کہ دِین کو مکمل نہیں اَپناتے، جس بات پر دِل کیا، عَمَل کر لیا، جسے چاہا چھوڑ دیا۔ ایسوں کو اللہ پاک کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔ اللہ پاک ہمیں پُورا پُورا دِین میں داخِل ہو جانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تفسیر صراط الجنان موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کا نام ہے: Sirat ul Jinan Al-Quran with Tafseer (صراط الجنان القرآن الکریم مع تفسیر)۔ اس ایپلی کیشن میں *مکمل قرآن کریم *اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان اور آسان ترجمۂ قرآن، ترجمۂ کنز العرفان پڑھ سکتے ہیں *آسان اور جدید انداز میں لکھی گئی، تفسیر تفسیر صراط الجنان شامل ہے۔ آپ قرآنِ کریم ترجمہ وتفسیر کے ساتھ آسانی کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور *ساتھ ہی ساتھ قرآنی آیات، ترجمہ اور تفسیر کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے، عِلْمِ دین سیکھئے اور


 

 



[1]...سود اور اس کا علاج، صفحہ:39۔