Book Name:Adhoora Iman

دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: اِنٹری فیس دے کر کوئی گیم کھیلنا، جوئے کی ایک صورت ہے جو ناجائز و حرام ہے

وضاحت: آج کل سکولز کالجز سے چھٹیاں ہیں، عام طور پر مختلف گیمز کے ٹورنامنٹ منعقد کیے جاتے ہیں جن میں شمولیت کی مخصوص اِنٹری فیس دینا پڑتی ہے اور فائنل جیتنے والوں یا فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کو اِنعام دیا جاتا ہے، یہ جُوَا ہے۔ اسی طرح 2 ٹیموں یا 2 شخصوں کا اِس طور پر کوئی گیم کھیلنا کہ ہارنے والا، جیتنے والے کو مٹھائی یا بوتل وغیرہ پلائے گا ،یہ جُوا ہے جوکہ نا جائز و حرام ہے۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دل کا زنگ دور کرنے کا وظیفہ

یَافَتَّاحُ

جو کوئی روزانہ فجر کی نماز کے بعد دونوں ہاتھ سینے پر رکھ کر 70بار یَافَتَّاحُ پڑھا کرے


 

 



[1]...جوئے کی رائج صورتیں اور ان کے احکام، صفحہ:38۔