Book Name:Gharelu Zindagi Ki Sunnatain aur Adaab

(پارہ:28، سورۂ تحریم:6)

 والوں کو اس آگ سے بچاؤ!

یعنی اے مسلمانو! خُود بھی دِینی باتیں سیکھو اور اپنے گھر والوں کو بھی سکھاؤ! تاکہ جہنّم سے بچ سکو...!!([1])

آج کل گھر گھر لڑائی، جھگڑے، پریشانیاں عام ہیں،  اس کا بہترین حَل ہے: گھر میں دَرْس دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! * گھر میں دِینی ماحول بنے گا *اَہْلِ خانہ دِینی باتیں سیکھیں گے تو نیک اَعْمَال کا ذِہن بنے گا *چھوٹے بااَدب اور بڑے شفیق بنیں گے *غیبت، چغلی اور اس جیسے کئی گُنَاہوں سے بچنے کی سوچ ملے گی *عشقِ رسول، فِکْرِ آخرت اور خوفِ خُدا نصیب ہو گا *عقائِد و اَعْمَال کی اِصْلاح ہو گی اور *اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! گھر میں سکون ہو گا *اللہ  پاک کی رحمتیں بھی اُتریں گی *اور اللہ  پاک نے چاہا تو گھر بھر کا بھلا ہو جائے گا۔

واقعہ: ایک اسلامی بھائی بتاتے ہیں: ان کے گھر میں بدعملی اور بدعقیدگی کے ڈیرے تھے، پھر انہوں نے گھر میں دَرْس دینا شروع کیا، اَلحمدُ لِلّٰہ! 7 منٹ کا دَرْس استقامت سے دیتے رہنے کی برکت یہ ہوئی کہ سب گھر والے نیک نمازی اور عاشقِ رسول بن گئے۔

آپ بھی اپنے گھر میں دَرْس دیا کیجیے! کوئی مشکل کام نہیں ہے، شیخ طریقت، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کی کتابیں بہت آسان ہوتی ہیں، کوئی کتاب مثلاً فیضانِ سُنّت خرید لیجیے! چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈاؤنلوڈ کر لیجیے! چاہے موبائِل ہی میں رکھ لیجیے! روزانہ صِرْف 7 منٹ کے لیےجو لکھا ہے، وہ پڑھ کر سُنا دیجیے! سنجیدگی اور استقامت سے دَرْس دیا کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! خوب بہاریں دیکھنے کو ملیں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...تفسیر قشیری،  پارہ:28، سورۂ تحریم، تحت الآیۃ:6، جلد:3، صفحہ:334۔