Book Name:Ghuas e Pak Ki Nashihatain
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
(نصیحت4):دِین کو نقصان پہنچانے والی چار باتیں
12 شوال المکرم، 545 ہجری کو شام کے وقت حُضور غو ثِ پاک رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنے مدرسے میں بیان کرتے ہوئے فرمایا: تمہارے دِین کا نقصان چار باتوں میں ہے:
(1):تم اپنے عِلْم پر عمل نہیں کرتے (2):جو نہیں جانتے وہ کرتے ہو (مثلاً جہالت کے سبب گُنَاہوں کو نیکی سمجھ رہے ہوتے ہو اور نیکی کو گُنَاہ سمجھ رہے ہوتے ہو) (3):جو تم نہیں جانتے، اسے سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے، لہٰذا بےعِلْم رِہ جاتے ہو (4):لوگوں کے لئے عِلْمِ دین کے رستے میں رکاوٹ بنتے ہو۔
اے لوگو! تمہارا یہ حال ہے کہ عِلْم کی، ذِکْر و فِکْر کی محفل میں کبھی کبھی جاتے ہو، استقامت کے ساتھ نہیں جاتے اور جب بیان کرنے والے کا بیان سُنتے ہو تو اس سے نصیحت نہیں پکڑتے بلکہ اُس کی غلطیاں نکالتے ہو، اُس پر ہنستے ہو، مذاق اُڑاتے ہو۔ اس بات سے توبہ کرو! اللہ پاک کے دُشمنوں جیسے مت بنو! جو سُنتے ہو ، اُس سے نصیحت حاصِل کرو! تم پر لازِم ہے کہ نیکی کرو اور اِخْلاص کے ساتھ کرو۔ اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶)
(پارہ:27، سورۂ ذاریات:56)
ترجمہ: اور میں نے جنّ اور آدمی اسی لئے بنائے کہ میری عبادت کریں
یہ آیت تِلاوت کر کے حُضُور غوثِ پاک، شیخ عبد القادِر جیلانی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا: اللہ پاک نے جنّوں اور انسانوں کو نفسانی خواہشات کے لئے نہیں بنایا، کھیل کود کے لئے نہیں بنایا، محض کھانے، پینے اور سونے کے لئے نہیں بنایا۔ اے غافلو...! اپنی غفلت سے