Book Name:Ghuas e Pak Ki Nashihatain

(1):پہلا حِصَّہ:حضور غوثِ پاک، شیخ عبد القادِر جیلانی  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  کی وِلادت سے لے کر 18 سال تک۔ اس عرصہ میں آپ اپنے آبائی وطن جیلان میں تشریف فرما رہے، یہیں آپ نے ابتدائی تعلیم حاصِل کی (2):دوسرا حِصَّہ: 18 سال کی عمر مبارک سے لے کر 51 سال کی عمر مبارک تک، یہ کُل 33 سال بنتے ہیں، اس عرصہ میں حضور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  بغداد تشریف لائے اور یہاں عِلْمِ دِیْن حاصِل کیا، اسی دوران آپ نے خوب مُجاہدات بھی کئے،آپ جنگلوں میں تشریف لے جاتے، تنہائی میں رِہ کر  اللہ  پاک کی عِبَادت کرتےاور ذِکْر و فِکْرمیں مَصْرُوف رہاکرتے (3):تیسرا حِصَّہ: 51 سال کی عمر مبارک سے لے کر 91 سال کی عمر مبارک تک یعنی کُل 40 سال۔ اس عرصہ میں حُضُور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  نے باقاعِدَہ دَرْس و بیان کا سلسلہ شُروع فرمایا، نیکی کی دعوت کو عام کیا،  عِلْمِ دِین کی روشنی پھیلائی، ہدایت کے چراغ جلائے، لوگوں کو دِیْنِ حق کی راہ دکھائی، سُنتوں کو عام کیا اور ہزاروں بھٹکے ہوؤں کو سیدھے رستے کا مُسَافِر بنا دیا۔

درس و بیان کے متعلق غوثِ پاک کا معمول

*حُضُور غوثِ پاک، شیخ عبد القادِر جیلانی  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  ہفتے میں 3 دِن بیان فرمایا کرتے تھے *ابراہیم بن سعد  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  فرماتے ہیں: حُضُور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  عُلَما والا لباس پہنتے اور اُونچی جگہ (مثلاً منبر وغیرہ پر) بیٹھ کر بیان فرماتے *حضور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  فرماتے ہیں: ابتدا میں میرے پاس دو یا تین آدمی بیٹھا کرتے تھے، پھر آہستہ آہستہ لوگوں کا ہجوم ہونے لگا، لوگ دُور دراز سے گھوڑوں ، خچروں اور اُونٹوں وغیرہ پر سُوار ہو کر