Book Name:Ghuas e Pak Ki Nashihatain
بالآخرجنّت میں پہنچ جائیں گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! ربیع الآخر کامہینا جاری ہے، اس مبارک مہینے کو پیرانِ پیر، پیر دستگیر، روشن ضمیر، سرکارِ غوثِ اعظم، حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ سے نسبت ہے کہ اس مہینے میں غوثِ پاک شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی بڑی گیارہویں شریف خوب دُھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔ یقیناً شہنشاہِ بغداد، سرکار غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ بھی اللہ پاک کی طرف بہت رجوع کرنے والے، نیک اَعْمال بجا لانے والے، اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی کمال فرمانبرداری کرنے والے ہیں۔ لہٰذا ابھی ہم نے جو آیتِ کریمہ سُنی، اس آیت میں دئیے گئے حکم پر عمَل کرنے کی نیت سے آج ہم سرکارِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی سیرتِ پاک کے چند گوشے اور آپ کی چند نصیحتیں سننے کی سعادت حاصِل کریں گے۔ اللہ پاک ہمیں شہنشاہِ بغداد حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کے ساتھ دِل کی گہرائیوں سے اِظْہارِ محبت کرنے، آپ کی سیرتِ پاک سے روشنی حاصِل کرنے اور آپ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
آئیے! حُضُورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی سبق آموز نصیحت سُنتے ہیں:
(نصیحت:1):ہرمسلمان پر 3کام لازم ہیں
حضور غوثِ پاک، شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی ایک کتاب ہے: فَتُوْحُ