Book Name:Ghuas e Pak Ki Nashihatain

رہتے ہو، اپنے اندر ہی اندر دُنیا میں آگے سے آگے بڑھنے کے متعلق سوچتے رہتے ہو، ایسی سوچیں چھوڑو! یہ سوچو کہ میں  اللہ  پاک کے اَحْکام پر عمل کتنا کر رہا ہوں؟ اگر کمی ہے تو اس کمی کو دُور کیسے کرنا ہے؟ یہ سوچو کہ  اللہ  پاک نے جن کاموں سے منع کیا ہے، میں اُن کاموں سے کتنا رُکتا ہوں؟ اگر کمی ہے تو اسے دُور کیسے کرنا ہے؟ تم ان باتوں کے متعلق سوچنا شروع کر دو، ان کاموں کو کرنا شروع کر دو، اگر  اللہ  پاک نے چاہا تو تمہاری دُنیا بھی بہتر ہو جائے گی اور تمہاری آخرت بھی سَنْوَر جائے گی۔

 اے عاشقانِ غوث پاک! آئیے! پیرانِ پیر، پیر دستگیر حُضُور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  کی اس نصیحت پر عَمَل کرنے کی نیت کرتے ہیں۔ صِرْف 3 باتیں ہیں: انہیں اپنے ذِہن میں بٹھا لیجئے! (1):شریعت کے اَحْکام کو بجا لانا ہے (2):شریعت کے منع کئے ہوئے کاموں سے بچتے رہنا ہے (3):اور تقدیر پرہمیشہ راضِی رہنا ہے، بےصبری نہیں کرنی، مصیبت آئے، پریشانی آئے تو شور نہیں کرنا، واویلا نہیں مچانا بلکہ  اللہ  پاک کی رِضا میں راضِی رہنا ہے۔  اللہ  پاک ہم سب کو اس سبق آموز نصیحت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  

 صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد    

حیاتِ غوث پاک کا مختصر خُلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو! شہنشاہِ بغداد حُضُورغوثِ پاک  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  91 سال اس دُنیا میں تشریف فرما رہے، عُلمائے کرام نے غوثِ پاک  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  کی اس 91سالہ مبارک زندگی کو 3 حِصَّوں میں تقسیم کیا ہے: