Book Name:Ghuas e Pak Ki Nashihatain

الْغَیْب۔ اس کتاب میں حُضُور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ہرمسلمان پر ہر حال میں (یعنی دِن ہو، رات ہو، سردی ہو، گرمی ہو، خُوشی ہو، غم ہو، مَصْرُوفیت ہو، فراغت ہو، غرض جب تک جسم میں جان ہے، جب تک عقل سلامت ہے، سانس چل رہی ہے اس وقت تک ہر مسلمان پر) 3 باتیں لازِم ہیں:

(1):اَمْرٌ  یَمْتَثِلُہٗ شريعت کا حکم کہ اس پر عمل کرے (2):نَہْیٌ یَجْتَنِبُہٗ شريعت کی منع کی ہوئی باتیں کہ اِن سے بچتا رہے (3):قَدْرٌ یَرْضٰی بِہٖ تقدیر کہ اس پر ہمیشہ راضی رہے۔

حضور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  مزید فرماتے ہیں: *مسلمان کی ادنیٰ حالت یہ ہے کہ وہ کسی وقت بھی ان تین باتوں میں سے کسی ایک سے بھی خالی نہ ہو *اس كا دِل ان تين باتوں کا پختہ ارادہ کرتا رہے * بندہ اپنے آپ سے یہ تین باتیں بیان کرتا رہے *اور اپنے اعضاء کو ہر وقت ان میں مَصْرُوف رکھے۔([1])

اے عاشقانِ رسول! غور فرمائیے! کتنی مختصر اور کیسی زبردست نصیحت ہے۔ شیخ عبد الحق مُحَدِّث دہلوی  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  اس کی شرح میں فرماتے ہیں: حُضُورغوثِ پاک  رَحْمَۃُ  اللہ  عَلَیْہ  نے اس مختصرنصیحت میں پُورے دِین کا خُلاصہ بیان فرما دیا ہے۔([2])  

یہاں کمال دیکھئے! ہمارے ہاں بعض لوگ کہا کرتے ہیں: مولانا صاحب! ہم تو دُنیا دار بندے ہیں، بَس جتنا بَن پڑتا ہے، نمازیں پڑھ لیتے ہیں، ذِکْر اَذْکارکر لیتے ہیں، حُضُور غوثِ


 

 



[1]... فتوح الغیب، صفحہ:17۔

[2]...شرح فتوح الغیب، صفحہ:10 ماخوذًا۔