کیا آپ جانتے ہیں؟
* مولانا ابو محمد عطاری مدنی
ماہنامہ ستمبر 2021
سوال : قوم ِثمود کی طرف کس نبی کو بھیجا گیا تھا؟
جواب : حضرت سیّدُنا صالح علیہ السَّلام ۔ (پ19 ، النمل : 45)
سوال : مسجدِ نبوی کی پہلی تعمیر کے وقت کتنے دروازے بنائے گئے تھے؟
جواب : تین دروازے۔ (طبقات ابن سعد ، 1 / 185)
سوال : وہ کون سے نبی تھے جن کا ہاتھ معجزے کے طور پر چمکنے لگتا تھا ؟
جواب : حضرت سیّدُنا موسیٰ علیہ السَّلام ۔ (پ16 ، طٰہٰ : 22)
سوال : دوزخ کے کتنے دروازے ہیں؟
جواب : سات۔ (پ14 ، الحجر : 44)
سوال : اللہ کریم نے آسمانوں کو کس چیز سے بنایا؟
جواب : دھوئیں سے۔ (پ24 ، حٰمٓ السجدۃ : 11)
سوال : اللہ پاک نے زمین و آسمان اور جو کچھ ان میں ہے کتنے دن میں بنائے؟
جواب : چھ دن میں۔ (پ19 ، الفرقان : 59)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، شعبہ بچوں کی دنیا (چلڈرنز لٹریچر) المدینۃ العلمیہ ، کراچی
Comments