کیا آپ جانتے ہیں؟
* مولانا ابو محمد عطاری مدنی
ماہنامہ جون 2021
سوال : زمین پر وہ کون سی جگہ ہے جسے جنّت کا باغ کہا گیا ؟
جواب : حضورِ انور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک گھرسے منبر تک کی درمیانی جگہ کو رَوْضَۃُ الْجَنّۃِ جنّت کا باغ کہا گیا ہے۔ (مسلم ، ص552 ، حدیث : 3368)
سوال : نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مُہر والی انگوٹھی پر کیا تحریر تھا؟
جواب : “ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُاللہ۔ “ (طبقات ابن سعد ، 1 / 198 ، مراٰۃ المناجیح ، 5 / 501)
سوال : بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمکون سی سورت میں آیت کا حصہ ہے؟
جواب : سُوْرَۃُ النَّمْل میں۔ (پ19 ، النمل : 30)
سوال : جب حضرت سیّدنا موسیٰ علیہ السَّلام توریت لینے کوہِ طور پر گئے تھے ، تو وہاں کتنی راتیں گزاری تھیں؟
جواب : 40 راتیں۔ (پ9 ، الاعراف : 142)
سوال : حجرِ اسود کس وجہ سے کالا ہوگیا؟
جواب : انسانوں کے گناہوں کی وجہ سے۔ (ترمذی ، 2 / 248 ، حدیث : 878)
سوال : اللہ پاک نے جنگِ بدر میں مسلمانوں کی مدد کے لئے کتنے فرشتے بھیجے تھے؟
جواب : پانچ ہزار۔ (پ4 ، اٰلِ عمران : 125)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، شعبہ بچوں کی دنیا (کڈز لٹریچر) المدینۃ العلمیہ ، کراچی
Comments