کیا آپ جانتے ہیں؟
* مولانا ابو محمد عطاری مدنی
ماہنامہ فروری2022
سوال : حضرت سیدنا آدم علیہ السَّلام کو جنّت میں کیا کہہ کر پکارا جائے گا؟
جواب : ابو محمد کہہ کر۔ (تاریخ ابن عساکر ، 7 / 389 ، حدیث : 2019)
سوال : بیتُ المعمور (فرشتوں کے قبلہ) میں روزانہ کتنے فرشتے نماز پڑھتے ہیں؟
جواب : 70 ہزار فرشتے۔ (بخاری ، 2 / 381 ، حدیث : 3207)
سوال : اللہ کریم نے فرشتوں کو کس دن پیدا فر مایا؟
جواب : بدھ کے دن۔ (تفسیر طبری ، پ1 ، البقرہ ، تحت الآیۃ : 30 ، 1 / 237 ، رقم : 602)
سوال : مُطْعِمُ طَیرِ السَّمَاء (آسمان کے پرندوں کو کھلانے والا) کن کو کہا جاتاتھا؟
جواب : نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دادا حضرت سیّدنا عبدالمطّلب رضی اللہُ عنہ کو ، کیونکہ آپ اپنے دسترخوان سے پرندوں کو بھی کھلایا کرتے تھے۔ (زرقانی علی المواھب ، 1 / 135)
سوال : کون سے صحابی شکل و صورت میں حضرت سیّدُنا عیسیٰ علیہ السَّلام کے مشابہ تھے؟
جواب : حضرت سیّدنا عُروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ۔ (مسلم ، ص91 ، حدیث : 423)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* شعبہ بچوں کی دنیا(چلڈرنزلٹریچر) المدیۃ العلمیہ ، کراچی
Comments