کیا آپ جانتے ہیں؟

*  مولانا ابو محمد عطاری مدنی

ماہنامہ فیضان مدینہ دسمبر2021

سوال : پیارے آقا  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی والدہ ماجدہ کا مزار شریف کہاں ہے؟

جواب : مکّے اور مدینے کے درمیان “ اَبْواء “ نامی مقام پر۔ (الروض الانف ، 3 / 213 ، مراٰۃ المناجیح ، 2 / 523)

سوال : وہ کون سے صحابی ہیں جو پہلے یہودی عالم تھے اور اسلام لانے کے بعد انہیں وحی لکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ؟

جواب : صحابیِ رسول حضرت سیّدُنا اُبیّ بن کعب  رضی اللہ عنہ ۔ (الاعلام للزرکلی ، 1 / 82)

سوال : وہ کون سے شہید ہیں جن کی نماز ِجنازہ 70 بار پڑھی گئی؟

جواب : 70مرتبہ نمازِ جنازہ کا یہ خاصہ سیّدُ الشّہداء حضرت سیّدُنا امیر حمزہ  رضی اللہ عنہ  کا ہے۔ رسولِ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے جنگِ احد کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا فرماتے ہوئے ہر شہید کے ساتھ حضرت حمزہ کی میت کو بھی شامل رکھا۔ (طبقات ابن سعد ، 3 / 7)

سوال : وہ کون سے صحابی ہیں جن کا نام قراٰنِ مجید میں آیا ہے؟

جواب : حضرت زید بن حارثہ  رضی اللہ عنہ ۔ (پ22 ، الاحزاب : 37)

سوال : ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے حج کس سنِ ہجری میں ادا  فرمایا؟

جواب : 10 ہجری میں ۔ (طبقات ابن سعد ، 2 / 130)

سوال : حضرت سیّدُنا آدم  علیہ السَّلام  نے جنّت میں کتنا عرصہ قیام فرمایا ؟

جواب : حضرت سیّدُنا آدم  علیہ السَّلام  نے جنّت میں 500 سال قیام فرمایا۔ (طبقات ابن سعد ، 1 / 30)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ،  شعبہ بچوں کی دنیا (چلڈ رنز لٹریچر) المدینۃ العلمیہ  کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code