کیا آپ جانتے ہیں؟
* مولانا ابو محمد عطّاری مدنی
ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2021
سوال : وہ کون سی غذا ہے جو کھانا اور پانی دونوں کا فائدہ دیتی ہے؟
جواب : دودھ۔ (ترمذی ، 5 / 283 ، حدیث : 3466)
سوال : نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کتنے غزوات میں شرکت فرمائی؟
جواب : ایک قول کے مطابق27غزوات میں۔ (طبقات ابن سعد ، 2 / 3)
سوال : حضورِ انور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے چچا حضرت حمزہ رضی اللہُ عنہ کس غزوہ میں شہید ہوئے؟
جواب : غزوۂ اُحُد میں۔ (طبقات ابن سعد ، 2 / 32)
سوال : نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے آخری نکاح کن سے فرمایا؟
جواب : اُمُّ المؤمنین حضرت سیّدتُنا میمونہ رضی اللہُ عنہا سے۔ (طبقات ابن سعد ، 8 / 104)
سوال : رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مدینۂ طیّبہ میں اپنی حیاتِ ظاہری کے کتنے سال گزارے ؟
جواب : 10سال۔ (طبقات ابن سعد ، 2 / 131)
سوال : غزوۂ خَیبر کب ہوا؟
جواب : ماہِ صفر سِن سات ہجری میں۔ (شرح الزرقانی علی المواھب ، 3 / 244)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، شعبہ بچوں کی دنیا (چلڈرنز لٹریچر) المدینۃ العلمیہ ، کراچی
Comments