Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay
رسولِ مقبول کی آمد …مرحبا پیارے کی آمد …مرحبا اچھے کی آمد … مرحبا
سچے کی آمد …مرحبا سوہنے کی آمد …مرحبا موہنے کی آمد …مرحبا
مُختار کی آمد …مرحبا پرنور کی آمد …مرحبا سراپا نور کی آمد …مرحبا
مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی مرحبا یا مصطفی
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12 مَدَنی کاموں میں سے ایک کام”مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان“
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سرکارِ دوعالم،نورِ مُجسّمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت بڑھانے، ان کے نور کی خیرات پانےکیلئے کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ(Attached) ہو کر ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہلیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان“بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ٭”مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان“ کی بَرَکت سےدُرُسْت قرآنِ کریم پڑھنا نصیب ہوتاہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان نماز،وُضو اور غُسْل وغیرہ ضروری اَحکام سیکھنےکا بہترین ذَرِیْعہ ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان میں حاضِری کی بَرَکت سےاچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سےقرآنِ کریم پڑھنے پڑھانےکی سعادت ملتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے عِلْمِ دِین کی دَولت نصیب ہوتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے مَدَنی اِنعامات پر عمل کا جذبہ مِلتا ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے اچھے اَخلاق اپنانے کا موقع مِلتاہے، ٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے مسجدمیں بیٹھنےکاثواب ملتاآتا ہے۔لہٰذا دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہئے اور اس کی خوب خوب برکتیں حاصل