Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay
کیجئے۔آئیے!مَدرَسۃُ المدینہ بالِغان میں پڑھنےکی بَرَکت پر مُشْتَمِل ایک مَدَنی بہار سُنئے اور جُھومئے، چُنانچہ
بدنگاہی کی عادت سے نجات مل گئی
بابُ المدینہ(کراچی) کےمُقیم اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے فلمیں ڈِرامے دیکھنے،گانے باجےسُننے اوربدنگاہی کرنے کے عادِی تھے ،نماز وں کی پابندی کا بھی ذِہْن نہ تھا۔کسی اسلامی بھائی نے اِنْفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اُنہیں مَدْرَسۃُ المدینہ(بالِغان)میں شِرکت کی دعوت دی،اُنہوں نے مَدْرَسۃُالمدینہ(بالِغان)میں پڑھناشُروع کردیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ مدرَسۃُ المدینہ (بالِغان)کی بَرَکت سےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاِجتماع میں شِرکت کامعمول بَن گیااوروہ اَمیرِاَہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرِید ہو کر نمازی اور مسجد میں دَرْس دینے والے بن گئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّفلمیں ڈرامے،گانےباجے،بدنگاہی وغیرہ گناہوں کو چھوڑ دیا اور اپنے گھر والوں پر بھی اِنْفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اُنہیں بھی نمازی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
بُری صُحبتوں سے کَنارہ کَشی کر کے اچھوں کے پاس آکے پا مَدَنی ماحول
گنہگارو آؤ، سِیَہ کارو آؤ گُناہوں کو دیگا چُھڑا مَدَنی ماحول
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۴۶تا۶۴۸)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 104 سے زائد