Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay

سیدھے پاؤں سے جوتا نکال کر مسجد میں داخل ہو جائیے اور جب مسجد سے باہر ہو تو اُلٹا پاؤں نکال کر جوتے پر رکھ لیجئے پھر سیدھا پاؤں نکال کر سیدھا جوتا پہن لیجئے پھر اُلٹا پہن لیجئے۔ (نزہۃ القاری،۵/۵۳۰) ٭مَرد مردانہ اور عورت زَنانہ جوتا استعمال کرے،٭کسی نے حضرتِ سیِّدتُنا عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے کہا کہ ایک عورت (مردوں کی طرح) جوتےپہنتی ہےانھوں نےفرمایا:رَسُوْلُ اﷲ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مردانی عورَتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ (ابودَاؤد، ۴/۸۴، حديث:۴۰۹۹)صدرُ الشَّریعہ،بدرُالطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:یعنی عورتوں کو مردانہ جوتا نہیں پہننا چاہئے بلکہ وہ تمام باتیں جن میں مردوں اور عورتوں کا امتیاز ہوتا ان میں ہر ایک کو دوسرے کی وَضع اختیار کرنے(یعنی نقّالی کرنے) سے ممانعت ہے،نہ مرد عورت کی وَضع(طرز) اختیار کرے،نہ عورت مرد کی۔(بہارِشريعت،حصّہ۱۶،ص ۶۵ مکتبۃ المدینہ) ٭جب بیٹھیں تو جوتے اتار لیجئے کہ اِس سے قدم آرام پاتے ہیں،٭(تنگدستی کاایک سبب یہ بھی ہے کہ) اوندھے جوتے کو دیکھنا اور اس کو سیدھا نہ کرنا۔”دولتِ بے زوال“میں لکھا ہے کہ اگر رات بھر جوتا اوندھا پڑا رہا تو شیطان اس پر آ کر بیٹھتا ہے وہ اس کا تخت ہے۔ (سنی بہشتی زیور،حصہ ۵، ص۶۰۱)

طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 2 کتب 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور 120 صفحات کی کتاب ’’سنتیں اور آداب‘‘اس کے علاوہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت کے 2 رسائل”101 مدنی پھول“اور”163 مدنی پھول“مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ہد یَّۃً طلب کیجئے اور پڑھئے سنتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پروردگار

 

سُنّتوں کی تربیت کے قافلے میں بار بار

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۳۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد