Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay

اندھیروںمیں بھٹکتے پھرنے والوں کو مبارک ہو

اگر نہ آج جھومو گے تو کب جھومو گے دیوانو!

 

تمہیں حق سے ملانے آج رہبر آنیوالا ہے

مچل جاؤ تمہارا آج یاور آنے والا ہے

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۴۴۶تا۴۴۸)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقیناً ہمارے  نُوری آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بے مثل و بے مثال ہیں۔جس  کا اندازہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت سےبھی لگایا جا سکتا ہے کہ  آپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادتِ اقدس ایسی پاکیزہ،  مقدس اور پر نُور ہوئی کہ جس کی کوئی مثال نہ کبھی پیش کی گئی ہے اور نہ کبھی پیش کی جاسکےگی۔

اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب،کُل اُمّت کے طبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو ایسا بے مثل و بے مثال بنایا ہے کہ آپ کی مبارک زندگی کا ہر پہلو بھی بے مثل و بے مثال ہے، حتّٰی کہ آپ کی ولادتِ باسعادت بھی ایسی ہے کہ نہ کسی کی ایسی ولادت ہوئی ہے نہ ہوگی۔ جب آپ عَلَیْہِ السَّلَامکی ولادت ہوئی تو گویا ہر طرف نُور کی برسات ہونے لگی اور گویا ساری کائنات جگمگا اُٹھی اورہر طرف نور نور ہوگیا۔ آئیے اس طرح کے چند واقعات سنتے ہیں:

زمانہ روشن ہوگیا

حضرت عثمان بن ابی العاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ میری والدہ نے بتایا  کہ میں اُس رات حضرت سیدتنا  آمنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کے پاس تھی، جس رات رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت ہوئی ۔میں  گھر میں ہر طرف روشنی اور نُور پاتی اور محسوس کرتی جیسے ستارے قریب  سے قریب