Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay
کی بھی جان کہوں گا۔
یہ بھی معلوم ہوا کہ بڑا بدنصیب ہے وہ شخص جو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا نامِ نامی سُنے اور درودشریف نہ پڑھے، ایسا شخص بروزِ محشر آقا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی زیارت سے بھی محروم رہے گا اور دنیا و آخرت کی کئی بھلائیوں سے بھی محروم ہوجاتا ہے۔ درودِ پاک پڑھنے سے اللہ پاک کی رحمتیں نصیب ہوتی ہیں، درودِ پاک پڑھنے سے گناہ معاف ہوتے ہیں، درودِ پاک پڑھنے سے درجات بلند ہوتے ہیں، درودِ پاک پڑھنے سے مشکلات حل ہوتی ہیں، درودِ پاک پڑھنے سے مصیبتیں ٹل جاتی ہیں، درودِ پاک پڑھنے سے بندے کا باطن اُجْلا ہوتا ہے، درودِ پاک پڑھنے سے دلوں کی صفائی ہوتی ہے، درودِ پاک پڑھنے سے ظاہر بھی اچھا ہوتا ہے۔ درودِ پاک پڑھنے سے روزی میں برکت ہوتی ہے، درودِ پاک پڑھنے سے مرادیں بر آتی ہیں، درودِ پاک پڑھنے سے مصائب و آلام دُور ہوتے ہیں، درودِ پاک پڑھنے سے حافظہ قوی ہوتا ہے، درودِ پاک پڑھنے سے بھُولی ہوئی چیز یاد آجاتی ہے، درودِ پاک پڑھنے سے پُل صراط کی تاریکی دُور ہوتی ہے، درودِ پاک پڑھنے سے اجر و ثواب میں برکت ہوتی ہے، سب سے بڑھ کر یہ کہ درودِ پاک پڑھنے سے کل بروزِ قیامت شفیعِ محشر، تمام نبیوں کے سرور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت بھی نصیب ہوگی ۔ آئیے اسی متعلق دو فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں:
1. اُمُّ الْمؤمِنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے رِوایت ہے کہ نبیِ رَحمت، شَفیِعِ اُمَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ شفاعت نشان ہے : ’’مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ کَانَتْ شَفَاعَۃٌ لَّہٗ عِنْدِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃجوشخص جُمُعہ کے دن مجھ پر دُرُود شریف پڑھے گاتو بروزِ قیامت اس کی شفاعت میرے ذِمۂ کرم پر ہوگی۔‘‘(کنز العمال، کتاب الاذکار،الباب السادس فی الصلاۃ علیہ علی آلہ، ۱/۲۵۵، الجزء الاول،حدیث:۲۲۳۶)