Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
میرے جسم پر پھیر دِیں ، اُس وقت سے میرے جسم سے خوشبو مہکتی رہتی ہے۔ (معجم صغیر ، ۱ / ۳۹)
(1)حضرت اَسِید بن اَبی اناس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ایک بار میرے چہرے اورسینے پر اپنا دستِ پُرانوار پھیر دیا۔ جس کی بَرَکت یہ ظاہِر ہوئی کہ میں جب بھی کسی اندھیرے گھر میں داخِل ہوتا ، وہ گھر روشن ہوجاتاتھا۔ (خصائص کبری ، ۲ / ۱۴۲ وتاریخ دمشق ، ۲۰ / ۲۱)
(2) حضرت عائذ بن سعید جسری رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُرسولِ خدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی : یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آپ میرے چہرے پر اپنا مبارک ہاتھ پھیر دیجئے اور دُعائے برکت فرمائیے۔ حضورِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایسا ہی کیا (یعنی اُن کے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور دُعائے برکت فرمائی) اُس وقت سے حضرت عائذ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا چہرہ ترو تازہ اور نورانی رہا کرتا تھا۔ (الاصابہ ، عائذ بن سعید ، ۳ / ۴۹۳ ، رقم : ۴۴۶۲)
(3) حضرت ابو سِنان عبدی صباحیرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے چہرےپر نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا دستِ مبارک پھیرا ، اُن کی عمر 90سال ہوگئی مگر اُن کا چہرہ بجلی کی طرح چمکتا تھا۔ (الاصابۃ ، ابو سنان العبدی ثم الصباحی ، ۷ / ۱۶۴ ، رقم : ۱۰۰۶۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد