Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
اُن کےنبی(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کوشہید کردوں! ، اِس ناپاک اِرادے سے میں حُضور انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قریب ہوا اور حملہ کرنے ہی والا تھا کہ آگ کا شعلہ بجلی کی طرح میری طرف بڑھا ، جس سے خوف زدہ ہوکر میں پیچھے کی طرف بھاگا ، اتنے میں رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نَظرِ کرم مجھ پر پڑگئی اورفرمایا : اے شیبہ! پھرحضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےاپنا دَسْتِ قدرت میرے سینے پر رکھا تو اللہ پاک نے شیطان کو میرے دل سے نکال دیا اور میں نے حُضور انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چہرۂ اقدس کی طرف نظر اُٹھائی تو حُضور پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مجھے اپنےسُننے اور دیکھنے سے بھی زیادہ محبوب لگنے لگے۔ (دلائل النبوۃ لابی نعیم ، ۱ / ۱۱۲ ، رقم : ۱۴۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہماری آنکھ اِس بات کی محتاج ہے کہ جو چیز اِس کے سامنے ہو یہ صِرْف اُسے ہی دیکھ سکتی ہے جبکہ ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آنکھیں ایسی تھیں کہ جو چیز چھپی ہوتی اور کسی پر ظاہر نہ ہوتی ، وہ مبارَک آنکھیں اُنہیں بھی دیکھ لیتی تھیں۔ یہاں تک کے دلوں کے خیالات جن تک کسی کی پہنچ نہیں ہوتی نگاہِ مصطفے وہ بھی چھپے نہ رہتے ، چنانچہ
(2)سینے کے راز نگاہِ مصطفے میں
حضرت ابنِ عُمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : ایک انصاری صحابی رَضِیَ اللہُ عَنْہ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگا ہ میں حاضر ہوئے اور عرض کی : یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !میں آپ سے کچھ با تیں پوچھنا چا ہتا ہوں۔ آپ نے فرمایا : بیٹھو! پھر قبیلہ ثقیف سے ایک شخص آیا اور عرض کی : حُضور!میں آپ