Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
پھر کسی کی آوازآئی : اِنہیں حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کے اَخلاق ، حضرت شیث عَلَیْہِ السَّلَام کی پہچان ، حضرتِ نوح عَلَیْہِ السَّلَام کی بہادری ، حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی گہری دوستی ، حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام کی زبان ، حضرت اسحاق عَلَیْہِ السَّلَام کی رضا ، حضرت صالح عَلَیْہِ السَّلَام کی فصاحت ، حضرت لُوط عَلَیْہِ السَّلَام کی حکمت ، حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کی خوشخبری ، حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی شِدّت ، حضرت ایّوب عَلَیْہِ السَّلَام کا صَبْر ، حضرت یونس عَلَیْہِ السَّلَام کی اِطاعت ، حضرت یُوشَع عَلَیْہِ السَّلَام کا راہِ خدا میں لڑنا ، حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کی خوبصورت آواز ، حضرت دانیال عَلَیْہِ السَّلَام کی محبت ، حضرت الیاس عَلَیْہِ السَّلَام کا وقار ، حضرت یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی عصمت ، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا زُہد اور حضرت یوسف عَلَیْہِ السَّلَام کاحُسن وجمال عطا کر دو بلکہ اِن کو تمام نبیوں اور رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کے اخلاقِ کریمہ کا نمونہ بنا دو۔
(خصائص الکبری ، باب ظھرفی لیلۃ مولدہ… الخ ، ۱ / ۸۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آمدِ مصطفے پر کیسی کیسی انوکھی نشانیاں اور برکتیں ظاہرہوئیں ، یقیناً یہ اللہ پاک کا فضل ہی ہے کہ *آمدِ مصطفےکی برکت سے دنیا میں بہار آگئی۔ * بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے گلشن میں بہار آ گئی۔ * مکے کے شہر میں روشنی بکھرنے لگی۔ *آمدِ مصطفےکی برکت سے عرب کے صحرا تاروں کی طرح چمکنے لگے۔ * کعبہ بھی جُھومنے لگا۔ * مُرجھائی ہوئی کلیاں کِھل اُٹھیں۔ * اندھیرے چھٹنے لگے۔ * کفر وشرک کے ایوانوں میں زلزلہ آگیا۔ *بے سہاروں کو سہارا مل گیا۔ * بے قراروں کو قرار ملنے لگا۔ * غریبوں اور یتیموں کو سہارا مل گیا۔ * شیطان ذلیل