Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
کرنا ، لوگوں کو جمع کرنا ، ولادتِ مصطفے کى خوشی مىں لوگوں کو کھانا کھلاناجائز ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مسلمان اِس مبارَك مہینے میں جشنِ ولادت کی خوشی مناتے ہیں۔ مسجِدوں ، گھروں ، دکانوں ، کارخانوں ، عمارتوں اورسُواریوں پراور اپنے محلے میں بھی مدنی پرچم(جھنڈے) لہراتے اورخوب چراغاں کرتے ہیں۔ رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف کی بارہویں رات حُصولِ ثواب کی نِیَّت سے محفلِ نعت میں شرکت کرتے ہیں ۔ صبحِ صادق کےوقْت مدنی پرچم اُٹھائے دُرود و سلام پڑھتے ہوئے آنکھو ں میں آنسوں سجائے صبحِ بہاراں کااِستقبال کرتے ہیں۔ 12رَبِیْعُ الْاَوَّل شریف کے دن روزہ رکھ کرجُلوسِ میلاد میں شریک ہوتے ہیں۔ میلاد شریف منانے والے ایسے عاشقانِ رسول سے تو پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خوش ہوتے ہیں ، جیساکہ
ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مجھے خواب میں تاجدارِرِسالت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت کا شَرَف حاصل ہوا ، تو میں نےسرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں عرض کی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!کیامسلمانوں کا ہر سال آپ کی ولادتِ مبارَک کی خوشیاں منانا آپ کو پسند آتا ہے؟تو حُضور پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےاِرشادفرمایا : جو ہماری ولادت پر خوشیاں مناتا اور ہم سے خوش ہوتا ہے ، ہم بھی اُس سے خوش ہوتے ہیں۔ (تذکرۃ الواعظین ، ص۶۰۰ )
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! رَبِیْعُ الْاَوَّل کا مبارَک اور نورانی مہینا اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے۔ اِس مُقَدَّس مہینے میں عالِمِ مدینہ حضرت امام مالِک رَحْمَۃُ اللہ ِعَلَیْہ کی ولادت اور اِسی مہینے میں آپ کا