Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حُضور انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبانِ مبارَک اور اُس کے پانی یعنی تُھوک مبارَک سے کیسے کیسے معجزات ظاہر ہوئے ، آئیے! سُنتے ہیں ، چنانچہ
(1) زبان مبارَک کے حکم سے بچہ تَنْدُرُسْت ہوگیا
حضرت اُسامہ بن زید رَضِیَ اللہُ عَنْہفرماتے ہیں : ہم مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ حج کے لیے نکلے اور جب وادیِ رَوْحا میں پہنچے تو رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک عورت کو دیکھا جو آپ کی طرف آ رہی تھی ، یہ دیکھ کر نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی سُواری روک لی اور جب وہ عورت قریب آئی تو اُس نے عرض کی : یَارسولَ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میرا یہ بچہ جب سے پیدا ہوا ہے بیمار ہی چلا آرہا ہے!یہ سُن کر رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بچے کو پکڑ کر اپنے آگے بٹھایا اور اُس کے منہ میں تھوک مبارَک ڈالا اور فرمایا : اُخْرُجْ عَدُوَّاللہِ فَاِنِّی رَسُولُ اللہ یعنی اے اللہ پاک کے دشمن نکل جا کیونکہ میں اللہ پاک کا رسول ہوں۔ یہ فرما کر وہ بچہ اُس کی ماں کو پکڑادیا اور فرمایا : اِسے لے لے! اب اِس کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی ، حضرت اُسامہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : جب ہم حج سے فارغ ہو کر وادی رَوْحا میں پہنچے تو وہی عور ت ایک بُھنی ہوئی بکری لے کر حاضر ہوگئی تو حبیبِ خدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : بی بی اِس بکری کا ایک بازو مجھے دے ، اُس نے حاضر کردیا پھر فرمایا : دوسرا بازو بھی پکڑا ، اُس نے حاضر کردیا پھر فرمایا : اوربازوپکڑا اُس نے عرض کی : یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم