Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
اتنے ہی بادشاہ اور ہوں گے جو یکے بعد دیگرے حکومت کریں گے ، پھر اُن کا سلسلۂ حکومت ختم ہو جائے گا۔ کسریٰ کا خواب اُس کی بادشاہت کے خاتمے کا الارم (Alarm)ہے۔ اُس کے اسلام اور اَہلِ اسلام کی مملکت بن جانے اور اُس کے شہروں میں عربوں کے داخل ہونے کی علامت ہے۔ (مولد رسول اللہ و رضاعہ لابن کثیر ، ص۲۲ملخصاً)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
آمدِ مُصْطَفٰے کے مختلف اَدْوار
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح سورج نکلنے سے پہلے ستارے چھپ جاتے ہیں ، صبح کی سفیدی دَم توڑنے لگتی ہے اور پھر مشرق سے ہلکی سی سُرخی ظاہر ہوتی ہے ، اُس کے فوراً بعد ہی سورج اپنا چہرہ دکھاتا ہے اور ساری دنیا کو اپنی روشنی سے چمکاتا ہے ، دراصل ستاروں کا چھپ جانا ، صبح کی سفیدی کا ڈھلنے لگنا اور اُس کے بعد سرخی کا نکلنا یہ اِس بات کی علامت ہوتےہیں کہ سورج نکلنے لگا ہے۔ اِسی طرح جب آفتابِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چمکنے کا وقت قریب آیا تو دنیا میں کئی ایسے عجیب و غریب اور انوکھے واقعات سامنے آئے جو اِس بات کا پتہ دے رہے تھے کہ اب کفر کی اندھیریاں مٹنے لگی ہیں۔ بےکسی کے دن ختم ہونے لگے ہیں۔ بے سہاروں کی بے چارگی ختم ہونےوالی ہے۔ ظلم و ستم کے دور کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ غریبوں کے دن پھرنے لگے ہیں ، کیونکہ بےکسوں کے والی ، بے سہاروں کے سہارا ، غریبوں کیا سہارا ، ظلم و ستم سے نجات دینےوالے مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف لانے والے ہیں۔ مختلف طریقوں سے آپ کی آمد کی خبریں اور نشانیاں دنیا والوں کو ملتی رہیں ، کسی میں تو بالکل واضح علامت پائی جاتی تو کسی میں اِشارۃً آپ کی تشریف آوری کا تذکرہ ہوتا رہا۔ الغرض ولادتِ