Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
آپ کو اِمامُ الاَئِمَّہ ، عالِم مدینہ اور امامِ دارِالْہِجْرَۃ کےالقاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
عالِمِ مدینہ کےاساتذہ کی تعداد
علامہ زُرقانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت امام مالِک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے 900 سے زیادہ عُلَمائے کرام سے عِلْم حاصل کیا۔ (شر ح الزرقانی علی الموطا ، ۱ / ۳۵)
دَرْس وتَدْرِیس اور فتویٰ لکھنا
حضرت امام مالِک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے سترہ (17) سال کی عُمْر میں عِلْمِ دین پڑھانا شروع کیا۔ آپ کے اسا تذہ بھی آپ کے پاس مسائل کے حل کے لئے تشریف لاتے تھے۔ آپ نے تقریباً ستر(70)سال تک فتاویٰ لکھے اور لوگوں کو عِلْمِ دِین سکھاتے رہے۔ بڑے مَرتبے والے تابعینِ کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن آپ سے فِقْہ اورحدیث کا علم حاصل کرتے رہے۔ (سیر اعلام النبلاء ، ۷ / ۲۸۷ ملخصاً)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد