Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
باسعادت تک خوشخبریوں کایہ سلسلہ یوں ہی جاری و ساری رہا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
وِلادتِ مُصْطَفٰے سے پہلے انبیائے کرام کی زیارتیں
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جب حضرت بی بی آمِنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے حمل شریف کا آغاز ہوا تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہاکو مختلف مہینوں میں 9 انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی زیارت ہوئی اور اُن میں سے ہر ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کو حُضور ِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بارے میں کچھ نا کچھ خبر سے آگاہ فرمایا ، چنانچہ
حضرت علامہ مولانا عبدُ الرَّحمٰن ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حُضورپاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت کا وقْت قریب آیا تو حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام بی بی آمِنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہاکے خواب میں تشریف لائے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آمد کے بارے میں خبر دی۔ (2)پھر حضرت اِدریس عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے تو اُنہوں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فضل و کرم اور بلند رُتبے کی خبر دی۔ (3)پھر حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے تو اُنہوں نے بتایا : آپ کا بیٹا کامیابی و مدد کا مالک ہے۔ (4) پھرحضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے تو اُنہوں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی عزّت اور بزرگی سے آگاہ فرمایا۔ (5)پھرحضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے اور فرمایا : جو آپ کے ہاں تشریف لانے والے ہیں وہ بہت اچھے اخلاق کے مالک اور بڑی عزت والے ہیں۔ (6)پھر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے اور آپ کی عزت اور بلند منصب کے بارے میں خبر دی۔ (7)پھر حضرت داؤو عَلَیْہِ السَّلَام بی بی آمِنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہاکے خواب میں تشریف لائے اور فرمایا : جو آپ کے ہاں