Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
وصال ہوا۔ تو آئیے!اِسی مُناسبت سے ہم اُن کا مختصرذِکْرِ خیر سُنتے ہیں ، چنانچہ
حضرت امام مالِک رَضِیَ اللہُ عَنْہکی ولادت اور سلسلۂ نسب
حضرت امام مالِک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت دُرُسْت ترین قول کے مطابق(ماہِ رَبِیْعُ الْاَوَّل) 93 ہجری مدینۂ مُنوَّرہ میں ہوئی۔ (تذکرۃ الحفاظ ، الجزء الاول ، ۱ / ۱۵۷)۔ آپ کا نام مالک اور کُنْیَت ابو عبدُ اللہ ہے۔ آپ کا سلسلۂ نسب یہ ہے : مالک بن انس بن مالِک بن ابوعامر۔ آپ کے پَر دادا (Great grandfather) ابوعامر “ یَمَن “ سے مدینۂ مُنَوَّرہ منتقل ہوکرنعمتِ اسلام سے سرفراز ہوئے اور صحابی ہونے کا شَرَف حاصل کیا۔ (ترتیب المدارک ، ۱ / ۴۷ملخصاً) حدیثِ پاک کی مشہور کتاب “ مُؤَطّا امام مالِک “ حضرت امام مالِک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی تصنیفِ لطیف ہے۔ (ترتیب المدارک ، ۱ / ۱۰۰ ، ۱۰۱مفہوماً)حضرت امام مالِک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا وصال مدینۂ مُنَوَّرہ میں 179ہجری ماہِ رَبِیْعُ الْاَوَّل میں ہوا۔ جَنَّتُ الْبَقِیْع میں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے شہزادے حضرت اِبراہیم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے قُرب میں دفن کیا گیا۔ (تذکرۃ الحفاظ ، ۱ / ۱۵۷) وفیات الاعیان ، ۴ / ۵ملخصاً)اور یہیں پر آپ کا مزارِ مبارَکہ بھی ہے۔
عالِمِ مدینہ حضرت امام مالِک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ لمبے قد ، بھاری جسم ، زردی مائل سفید رنگت والے تھے ۔ سَر اور داڑھی کے بال سفید تھے۔ نہایت اچھے لباس والے تھے۔ آپ شہرِ عَدن کے بنے ہوئے نہایت عمدہ اور مہنگے کپڑے پہنتے تھے۔ اِس کے علاوہ خراسان اور مصر کے اعلیٰ قسم کے کپڑے بھی پہنا کرتے تھے۔ آپ کا لباس اکثر سفید ہوتااورآپ عطر لگایا کرتے تھے۔ (بستان المحدثین ص۱۳ملتقطاً)