Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi
فرمایا ، آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےکمالات کو بیان فرمایا اور خود سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بھی اپنی وِلادتِ مبارَکہ کےتذکرے کیے ہیں ، اِسی طرح صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن بھی اپنی اپنی محفلوں میں حُضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خوب خوب چرچے کرتے رہے ، چنانچہ
حضرت ابو سعید رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سےروایت ہے : حضرت مُعاوِیہرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے فرمایا : ایک مرتبہ نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ صحابۂ کرام عَلَيْهِمُ الرِّضْوَانکے ایک حلقے کے پاس تشریف لائے اور پوچھا : تمہیں یہاں کس چیز نےبٹھایاہے؟صحابۂ کرام عَلَيْهِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی : ہم اللہ پاک کا ذِکْر کرنے بیٹھے ہیں ، اُس کا شکر اداکررہے ہیں کہ اُس نے ہمیں اسلام کی ہدایت سے نوازا اور آپ کے ذریعے ہم پر بڑااحسان فرمایا ، توآپ نے ارشاد فرمایا : اللہ پاک کی قسم! کیا تمہیں صِرْف اِسی چیز نے یہاں بٹھایا ہوا ہے ؟عرض کی : اللہ پاک کی قسم! ہم کو اِس کے علاوہ کسی اور چیز نے نہیں بٹھایا ، توآپ نے فرمایا : میرے پاس جبرائیلعَلَیْہِ السَّلامآئے اور اُنہوں نے مجھے بتایا : اللہ پاک تمہاری وجہ سےفرشتوں پر فخر کر رہاہے۔ ( نسائی ، کتاب آداب القضاۃ ، باب کیف یستحلف الحاکم ، ص۸۶۱ ، حدیث : ۵۴۳۶)
اِس حدیثِ پاک کے تحت حکیمُ الْاُمّت حضرت مفتی احمد یارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : معلوم ہوا!اسلام اور حُضورِ انورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی تشریف آوری کے شکریہ کے لیے مجلسیں (محفلیں) کرنا ، حلقے بنا کر بیٹھنا سُنَّتِ صحابہ ہے ، یہ حدیث مجلسِ میلاد شریف کی اصل ہے۔ (مرآۃ المناجیح ، ۳ / ۳۲۱)
پىارے پىارے اسلامى بھائىو! اجتماعِ مِیْلاد میں حُضورپاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت ، دودھ پینے کا زمانہ اوربچپن شریف کے واقعات بیان کرنا ، اِس کے لئے محفلِ نعت کا اہتمام