Book Name:Naza aur Qabr Ki Sakhtian-1442

کے لئے 2 فرشتے مقرر ہوں گے ،  جو اندھے اور بہرے ہوں گے ،  ان کے ساتھ لوہے کا گُرْز (ہتھوڑا وغیرہ) ہو گا کہ اگر پہاڑ پر مارا جائے تو خاک ہو جائے ،  اُس ہتھوڑے سے اُس کو مارتے رہیں گے۔ نیز سانپ اور بچھو اسے عذاب پہنچاتے رہیں گے اور ساتھ ہی اُس کے بُرے اَعْمال کُتا ، بھیڑیا وغیرہ کی شکل بَن کر اس کو تکلیف پہنچاتے رہیں گے۔ ([1])

ڈَنک مچھر کا سہا جاتا نہیں ، کیسے میں پھر         قبر میں  بچّھو کے ڈنک  آہ سہوں گا یا ربّ

پیارے اسلامی بھائیو! ہم غور کریں ، آخرت کا سَفَر کیسا دُشوار ہے ، قبر آخرت کی منزلوں میں پہلی منزل ہے ، یہی کیسی دُشوار ہے ، اس سے آگے کی منزلیں کیسی ہوں گی۔

راہ پُر خار ہے کیا ہونا ہے؟                    پاؤں افگار ہے ، کیا ہونا ہے؟([2])

 افسوس! یہ دشوار ترین گھاٹیاں ، کانٹے دار راستہ اور ہم نادان ، گناہوں میں ڈُوبے ہوئے ، غفلت کی چادر اَوڑھے لگاتار سوئے ہوئے... آہ ہمارا کیا بنے گا؟

ہم کو بِد کر وہی کرنا جس سے                    دوست بیزار ہے ، کیا ہونا ہے؟

چھپ کے لوگوں سے کئے جس کے گناہ       وہ خبر دار ہے ، کیا ہونا ہے؟

کام زِنداں کے کئے اور ہمیں                 شوقِ گلزار ہے ، کیا ہونا ہے؟([3])

مختصر وضاحت : ہم نے سرکشی میں وہی کرنا ہے ، جس سے اللہ پاک ناراض ہوتا ہے ، افسوس! اپنے طور پر ہم خوب چھپ کر گناہ کرتے ہیں ، بدنامی کے ڈر سے لوگوں سے تو چھپ جاتے ہیں مگر اللہ پاک جس کی نافرمانی کی جا رہی ہے وہ تو ہر جگہ دیکھ رہا ہے ، اس


 

 



[1]...بہار شریعت ، جلد : 1 ، صفحہ : 110-111 ، حصہ : 1بتغیر قلیل۔

[2]...حدائق بخشش ،  صفحہ : 166۔

[3]...حدائق بخشش ،  صفحہ : 166-167۔