Book Name:27 Nimazun Ka Sawab

ایک حدیثِ پاک میں ہے : مرد کی نماز مسجد میں جماعت کے ساتھ ، گھر میں اور بازار میں پڑھنے سے 25 دَرَجےافضل ہے۔ ([1])

اور ایک حدیثِ پاک میں ہے : نماز باجماعت تنہا پڑھنے سے 27 دَرجے بڑھ کرہے۔ ([2])

اے عاشقانِ رسول ! فرض کیجئے کہ کسی کے پاس تجارت کا سامان ہے ، اگر وہ اسے اپنے شہر میں فروخت کرے تو اس کی قیمت 100 روپیہ لگے اور اگر سمندر پار جا کر وہی سامان فروخت  کرے تو 2500یا2700 روپے میں بِک جائے  تو وہ یقیناً سمندر پار جا کر ہی اپنا مال بیچنا پسند کرے گا کہ 25  گنا یا 27گنا نفع کون چھوڑے! افسوس! دنیا کی دولت بڑھانے کیلئے تو دُور دُور کا سفر کرنے کے لئے لوگ تیار ہو جاتے ہیں مگر گھر سے صرف چند قدم چل کر مسجد میں باجماعت نماز پڑھ کر ایک نماز پر 27 نمازوں کا ثواب کمانے میں بعض لوگ سستی کر جاتے ہیں اور گھروں ہی میں نماز ادا کرلیتے ہیں ۔

بھائی مسجد میں جماعت سے نمازیں پڑھ سدا       ہوں گے راضی مصطفےٰ ، ہوجائے گا راضی خدا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت محمد بِن سَمَاعہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ امامِ اعظم ، اَبُو حنیفہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے شاگردوں کے شاگرد ہیں ، آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے 103 سال عمر پائی ، آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ روزانہ 200 رکعت نماز نفل پڑھا کرتے تھے۔ ([3])

آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے نمازِ باجماعت کے جذبے کا یہ عالم تھا کہ آپ فرماتے ہیں :


 

 



[1]...بُخاری ، کتاب : الاذان ، صفحہ : 223 ، حدیث : 646۔

[2]...بُخاری ، کتاب : الاذان ، صفحہ : 223 ، حدیث : 645۔

[3]...تَارِیْخ بَغْدَاد ،  جلد : 2 ، صفحہ : 404۔