Book Name:27 Nimazun Ka Sawab

مسلسل 40 برس تک میری ایک مرتبہ کے علاوہ کبھی تکبیر اُولیٰ فوت نہیں ہوئی۔ جس دن میری والدہ کا اِنتقال ہُوا ، اُس دن ایک وقت کی جماعت چھوٹ گئی تو میں نے اس خیال سے کہ جماعت کی نماز کا پچیس(25) گُنَا ثواب ملتا ہے ،  وہی نماز میں نے اکیلے پچیس (25) مرتبہ پڑھی ، پھر مجھے کچھ اُوْنگھ آگئی تو کسی نے خواب میں آکر کہا : 25نمازیں تو تم نے پڑھ لیں مگر فرشتوں کی آمین کا کیا کرو گے؟([1])

اے عاشقانِ نماز! اللہ پاک کے نیک بندوں کے جماعت کے جذبے کا کیا کہنا! کہ ایک نماز کی جماعت فوت ہو جانے پر حضرت محمد بن سماعہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے وہ نماز 25 بار پڑھی!

ہو کرم اے رَبِّ رحمت! پئے سرورِ رسالت     نہ نمازِ باجماعت کی چھُٹے کبھی سَعَادت([2])

پیارے اسلامی بھائیو! مزید اس حکایت میں فرشتوں کی آمین کا بھی بیان ہوا ، نمازِ باجماعت میں سورۂ فاتِحہ کے بعد آہستہ آواز میں آمین کہی جاتی ہے ، اسی طرح دُعا کے بعد بھی ہم آمین کہتے ہیں ، “ آمین “ کے معنی ہیں : “ ایسا ہی ہو۔ “ فرشتوں کی آمین کی بھی کیا بات ہے! فرمانِ مصطَفٰے ، فرمانِ محبوبِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ہے : جب اِمام  غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠(۷)  کہے تو آمین کہو! کہ جس کا آمین کہنا فرشتوں کے “ آمین “ کہنے کے مطابق ہوگا اُس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ ([3])

پیارے اسلامی بھائیو!  دیکھ لیجئے! نمازِ باجماعت کی کیسی کیسی برکتیں ہیں۔ ظاہِر ہے جو


 

 



[1]...تَارِیْخ بَغْدَاد ، جلد : 2 ، صفحہ : 404۔

[2]...فیضانِ نماز ، صفحہ : 168۔

[3]...بُخاری ، کتاب : الاذان ، صفحہ : 251 ، حدیث : 782۔