Book Name:Fazail-e-Makkah & Hajj
اللہ پاک نے اِرْشاد فرمایا : اے میرے فرشتو! اس کی قدرو منزلت تمہارے لئے واضِح ہو گئی ہے ، لہٰذا اس سے مزید حساب مت لو اور اسے جنّت میں لے جاؤ۔ ([1])
دُرود اُن پہ بھیجو سلام اُن پہ بھیجو یہی مؤمنوں سے خدا چاہتا ہے
اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے اُسے چاہے جس کو خدا چاہتا ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰصَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّةُ الصَّادِقَةُ سچی نیت سب سے اَفْضَل عَمَل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادَت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنَّت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاًنیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا *بااَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حیاتِ ظاہِری میں ایک بار غیر مُسْلموں نے مسلمانوں پر اعتراض کیا کہ تمہارا قبلہ کعبہ شریف ہے اور ہمارا قبلہ بیت المُقَدَّس (یعنی مَسْجِدِ اقْصٰی) ہے اور بیت المُقَدَّس چونکہ کعبہ شریف سے اَفْضَل ہے ، لہٰذا ہمارا دِین تمہارے دین سے اَفْضَل ہے ، اپنے اس دعویٰ پر اُن