Book Name:Fazail-e-Makkah & Hajj
ذوق آور مناظِر ہوں ، بہر حال اگر ہم حج پر نہ بھی جا سکیں تب بھی اپنے دِل میں حج کی خواہش ضرور رکھنی چاہئے ، اگرچہ حج پر روانگی کے اسباب نہ بَن پائیں مگر آنکھوں میں آنسو تو ہوں ، دِل میں تڑپ تو ہو ، رات کو ، ہو سکے تو تہجد کے وقت ، تنہائی میں اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعائیں تو کی جائیں کہ
یارب پھر اَوْج پر یہ ہمارا نصیب ہو سُوئے مدینہ پھر ہمیں جانا نصیب ہو
مکہ بھی ہو نصیب ، مدینہ نصیب ہو دشتِ عرب نصیب ہو ، صحرا نصیب ہو
حج کا سَفَر پھر اے مرے مولیٰ نصیب ہو عرفات کا ، مِنٰی کا نظارہ نصیب ہو
کعبے کے جلووں سے دِلِ مضطر ہو کاش! شاد لطفِ طوافِ خانۂ کعبہ نصیب ہو
کس طرح شوق سے وہاں کرتے تھے ہم طواف پھر گِردِ کعبہ جھوم کے پھرنا نصیب ہو
اللہ پاک ہم سب کو عشقِ مکہ اور عشقِ مدینہ نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : فجر کے لئے جگانا
پیارے اسلامی بھائیو! مکے مدینے کا عشق پانے ، نیک نمازی بننے اور نیکیوں والی زِندگی گزارنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! زِندگی میں نیکیوں کی بہار آئے گی ، اللہ پاک کی رضا والے کام کرنے کے مواقع نصیب ہوں گے۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : فجر کے لئے جگانا۔