Book Name:Fazail-e-Makkah & Hajj
مبارک شہر ہے جسے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے آباد کیا ، * مکہ مکرمہ وہ مبارک شہر ہےکہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے اس کی طرف دِل کھینچ جانے کی دُعا فرمائی ، * مکہ مکرمہ وہ مبارک شہر ہے کہ جہاں کے رہنے والوں کے لئے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام نے رِزْق کی دُعا فرمائی اور اللہ پاک نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی یہ دونوں دُعائیں پُوری فرمائیں ، * مکہ مکرمہ وہ مبارک شہر ہے کہ جہاں جانے کے لئے دُنیا بھر کے مسلمان تڑپتے ہیں ، دِل اس جانِب مائِل ہوتے ہیں ، * مکہ مکرمہ اللہ پاک کے سب سے محبوب نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مقامِ پیدائش ہے ، * مکہ مکرمہ وہ مبارک شہر ہے جہاں آخری آسمانی کتاب یعنی قرآنِ کریم کے نُزُول کی ابتداء ہوئی ، * مکہ مکرمہ وہ مبارک شہر ہے جہاں سے دِینِ اسلام کا آغاز ہوا ، * مکہ مکرمہ وہ مبارک شہر ہے کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مِعْراج کے لئے یہیں سے اپنی بارگاہ میں بُلایا اور آسمانوں کی سیر کرائی ، * مکہ مکرمہ وہ مبارک شہر ہے کہ اللہ پاک کے حبیب ، دِلوں کے طبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی حیاتِ ظاہری کے 53 برس یہاں گزارے ، * مکہ مکرمہ وہ مُبَارَک ، مقدس شہر ہے کہ اللہ پاک اس شہرِ پاک کی قسمیں اِرْشاد فرماتا ہے ، مثلاً ایک مقام پر اِرْشاد ہوتا ہے :
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۱) وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ(۲) (پارہ30 ، سورۃالبلد : 1-2)
ترجمہ کنزُ العِرفان : مجھے اس شہر کی قسم جبکہ تم اس شہر میں تشریف فرما ہو۔
کعبہ شریف برکت اور ہدایت والا ہے
پیارے اسلامی بھائیو! کعبہ شریف کا دوسرا اَور تیسرا وَصْف بیان کرتے ہوئے اللہ