Book Name:Fazail-e-Makkah & Hajj
پنجاب کے علاقے اِلٰہ آباد (ضلع قصور)کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : الحمد للہ ! میں دَعْوَتِ اِسْلَامی کے دینی مَاحَول سے وَابَسْتہ تو تھا لیکن دینی کاموں کے سلسلے میں سُستی کا شِکار تھا ، ایک روز ایک ذِمَّہ دار اسلامی بھائی نے مجھے سمجھاتے ہوئے دینی کام کرنے اور بطورِ خاص “ فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانے والے “ دینی کام کی خوب پابندی کرنے کی ترغیب دلائی ، الحمد للہ! میرا ذِہْن بن گیا اور میں نے اگلے ہی دن اس پر عَمَل شروع کر دیا۔ فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانا تو کیا شروع کیا ، اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کرم ہو گیا ، قسمت کا سِتارا یوں چمکا کہ اسی سال مجھے حاضریِ مدینہ کی سَعَادت نصیب ہو گئی ، اس پر مزید کرم یہ بھی ہوا کہ میرے بڑے بھائی کو بھی حج کی سَعَادَت نصیب ہو گئی۔
عطائے حبیبِ خُدا مدنی ماحول ہے فیضانِ غوث و رضا مدنی ماحول
سنور جائے گی آخرت اِنْ شَآءَ اللہ! تم اپنائے رکھو سدا مدنی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
“ حج وعمرہ “ موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقان رسول! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں ، اِن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے : hajj &umrah (حج وعمرہ)۔