Book Name:Fazail-e-Makkah & Hajj

اِن آیات میں اللہ پاک نے کعبہ شریف کی 6 صِفَات ذِکْر فرمائیں :

(1) : کعبہ شریف اَوَّل عِبَادت گاہ ہے۔ (2) : کعبہ شریف بَرَکت والا ہے۔ (3) : کعبہ شریف تمام جہانوں کے لئے باعِثِ ہدایت ہے۔ (4) : کعبہ شریف میں اللہ پاک کی واضِح نشانیاں ہیں۔ (5) : کعبہ شریف مقامِ اَمن ہے اور (6) : کعبہ شریف کا حج کیا جاتا ہے۔

کعبے کی رونق کعبے کا منظر ، اللہ اکبر! اللہ اکبر         دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر ، اللہ اکبر! اللہ اکبر!

دیکھا صَفَا بھی ، مروہ بھی دیکھا ، تیرے کرم کا جلوہ بھی دیکھا         دیکھا رواں اِک سروں کا سمندر ، اللہ اکبر! اللہ اکبر!

قرآنِ کریم کا حُسْنِ بیان

اے عاشقانِ رسول !  اس جگہ ایک بہت ایمان افروز مدنی پھول ہے ، وہ یہ کہ کعبہ شریف  اور مَسْجِدِ اَقْصٰی ، یہ دونوں ہی بہت فضیلت والے مقام ہیں ، *اللہ پاک نے پارہ : 15 سورۂ بنی اسرائیل میں مَسْجِدِ اَقْصٰی کے بھی فضائل بیان فرمائے ، *دُنیا میں 3 مسجدیں سب مَسَاجِد سے اَفْضَل ہیں؛ (1) : مَسْجِد  حرام (جہاں کعبہ شریف ہے) (2) : مسجدِ نبوی شریف (3) : اور فضیلت کے اعتبار سے دُنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے : مَسْجِدِ اَقْصٰی۔ *مَسْجِدِ اَقْصٰی میں ایک نماز پڑھنے سے 50 ہزار نمازوں کا ثواب ملتا ہے۔ ([1]) *مَسْجِدِ اَقْصٰی انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا قبلہ ہے ، *مَسْجِدِ اَقصٰی ہمارا بھی قبلۂ اَوَّل ہے ، ہمارے پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ہجرت کے بعد 17 ماہ تک مَسْجِدِ اَقْصٰی کی طرف رُخ فرما کر نماز ادا کی پھر اللہ پاک کا حکم ملنے پر کعبہ شریف کی طرف رُخْ فرمایا۔ ([2]) *اور مِعْراج کے دولہا ، سردارِ انبیاء صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے اپنے آسمانی سَفَرِ مِعْراج کی ابتداء بھی مَسْجِدِ اَقْصٰی ہی


 

 



[1]...ابن ماجہ ، کتاب : اقامۃ الصلاۃ والسنۃفیھا ، ماجاء فی الصلاۃ فی المسجد الجامع ، صفحہ : 229 ، حدیث : 1413۔

[2]...بخاری ، کتاب : اخبار الاحاد ، صفحہ : 1757 ، حدیث : 7252۔