Book Name:Fazail-e-Makkah & Hajj

حضورِ کعبہ حاضِر ہیں حرم کی خاک پر سر ہے       بڑی سرکار میں پہنچے مقدر یاوری پر ہے

نہ ہم آنے کے لائق تھے ، نہ قابل منہ دکھانے کے   مگر ان کا کرم ذرہ نواز و بندہ پرور ہے

خبر کیا ہے بھکاری کیا کیا نعمتیں پائیں          یہ اُونچا گھر ہے اس کی بھیک اندازہ سے باہر ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!  الحمد للہ! ذیقعدہ شریف کا مُبَارَک مہینا جاری و ساری ہے ، یہ وہ مُبَارَک مہینا ہے کہ اس ماہِ ذیشان میں حج کے قافلے رواں دواں ہوتےہیں ، اَہْلِ عشق جن کا نصیب چمک جائے وہ حج پر روانگی کے لئے تیاریوں میں مَصْرُوف ہوتے ہیں اور جِنْ بےچاروں کا کوئی سبب نہیں بَن پاتا وہ یادِ مکہ  و یادِ مدینہ میں روتے ، آنسو بہاتے اور بارگاہِ الٰہی میں رَو رَو کر عرضیاں پیش کرتے ہیں کہ  

بڑا حج پہ آنے کو جی چاہتا ہے            بُلاوا اَب آئے گا کب یااِلٰہی!

میں مکے میں آؤں ، مدینے میں آؤں      بنا کوئی ایسا سبب یااِلٰہی!

تقریباً ہر سال ہی لاکھوں لاکھ مسلمان حج کی سَعَادت پاتے ہیں مگر آہ! جب سے کرونا وائرس آیا ہے ، اس  کے سبب جہاں زِندگی کے دیگر مُعَاملات متاثِّر ہوئے ہیں ، وہیں حج جیسی عظیم عِبَادت پر بھی اس کا کافِی اَثَر ہوا ہے ، پچھلے سال بھی حج تو اگرچہ ہوا تھا مگر پہلے کی طرح لاکھوں لاکھ مسلمان مکہ مکرمہ پہنچ نہیں پائے تھے ، اس بار بھی آخری اطلاعات کے مُطَابِق مَحْدُود لوگوں کو مکہ مکرمہ حاضِری کی اجازت ہو سکے گی۔ اللہ پاک جلد از جلد کرونا وائرس کی آفت سے جان چھڑائے ، اللہ پاک اس کرونا وائرس کو دُنیا سے ختم فرمائے۔ کاش! پھر سے حاجی جُوق دَر جُوق مکہ مکرمہ روانہ ہونے لگیں  اور پھر پہلے جیسے پُر کیف اور