Book Name:Asmay Madina Munawara
تھے ، ایک دن اسے مسجد میں نہ پایا ، تو اس کے متعلق پوچھا؟ عرض کیا گیا : اس کا انتقال ہو گیاہے ، ارشاد فرمایا : تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی؟مجھے اس کی قبر پر لے چلو! پھر آپ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم اس کی قَبْر پر تشریف لائے اور دُعائے مغفرت فرمائی۔ ([1]) *ایک صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے بارگاہِ رسالت میں عرض کیا : یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم مجھے غم اور قرض چمٹ گئے۔ غمخوار نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کی غمخواری کرتے ہوئے قرض اُتارنے کا وظیفہ بتایا ، اِرْشاد فرمایا : روزانہ صبح و شام کے وقت یہ پڑھ لیا کرو :
اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْہَمِّ وَالْحُزْنِ وَأَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَقَہْرِ الرِّجَالِ
وہ صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : میں نے یہ عمل کیا تو اللہ پاک نے میرا غم مٹا دیا اور میرا قرض ادا کر وا دیا۔ ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! سُنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر عمل کرتے ہوئے ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی اپنے عزیز رشتے داروں ، مسلمان بھائیوں ، پڑوسیوں اور دوست احباب کی غمخواری کر کے ثواب کمایا کریں۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد